جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف_Secret meetings between Jahangir Tareen and Maulana Fazlur Rehman revealed
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام نے جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اور آف شور کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے__
ڈیلی نیوز 64 کے مطابق
جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقاتوں سے متعلق اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم جے یو آئی نے ان خفیہ ملاقاتوں کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، جن میڈیا ہاؤسز نے خفیہ ملاقات کی خبر بریکنگ میں دی ہے انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ خبر بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے، غلط خبر نشر کرنے کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے___
کچھ روز پہلے مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی اس ملاقات میں دوسری پارٹیوں کے اہم رکن کو عدم اعتماد میں لانے کی گفتگو ہوئی
مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ڈیلی نیوز 64 کو سبسکرائب کریں…….
Dailynews644, latest Pakistan news channel,dailynews, latest Sports news,Entertainment news, Politics news, Pakistani news, daily headlines
Comments
Post a Comment