حکومت نے عوام کے اوپر ایک اور بڑا بجلی کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ 

ڈیلی نیوز 64 کے مطابق

  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے

 دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) جی نے بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

ہماری حکومت اس سال کے شروع سے لے کر اب تک بجلی کی قیمتوں میں ساتھ سے آٹھ روپے تک کا اضافہ کر چکی ہے اور غریبوں ہم کہاں سے اتنا بل ادا کرے گی تو ہماری حکومت کو کچھ عوام کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے.

مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ڈیلی نیوز 64 کو سبسکرائب کریں

www.dailynews644.blogspot.com 

Comments

Popular posts from this blog

حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا نئی پٹرول کی قیمت کیا ہے جانئے

عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت کس وجہ سے دی دانیا شاہ کا بیان سامنے آگیا