شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر دیا مزید جانیے
لاہور: پاکستان سوپرلیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے والے پلیئر شاہد آفریدی نے باقی پی ایس ایل کے تمام میچز کھیلنے سے معذرت کرلی اور اس کی وجہ بھی بتا دیں
شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ روز مجھے سپورٹ کیا، لوئر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔
ڈیلی نیوز 64 کے مطابق
شاہد آفرید نے کہا کہ چاہ رہا تھا پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے، ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا تاہم کے پی ایل سمیت دیگر لیگز میں مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤنگا، کے پی ایل بحالی پروگرام میں 2، 3 ماہ لگیں گے
شاہد آفریدی نے اسلام آباد کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے پیار کی وجہ سے پی ایس ایل سیون کے میچز کھیل رہا تھا لیکن اب ہاتھوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں اس وجہ سے بقیہ میچز کھیل نہیں پاؤں گا
نوٹیفکیشن کے مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ڈیلی نیوز 64 کو سبسکرائب کریں
Comments
Post a Comment