پتوکی کے نواحی گاؤں میں ایک عبرتناک واقعہ
پتوکی کے نواحی گاؤں موضع برج مہالم میں لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا نہایت افسوس ناک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔
ورثا نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی 11 مئی کو انتقال کر گئی تھی۔ انتقال کے بعد تدفین کے اگلے روز اس کی قبر کھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔
Daily news 64 Media
پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کے لئے عدالت میں درخواست دے دی اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حقائق میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کےبعد سامنےآئیں گے۔
Comments
Post a Comment